خان آف قلات، براہمداغ کی جانب سے مذاکرات پر آمادگی کا خیر مقدم کرتے ہیں: لیاقت بلوچ

Aug 30, 2015

لاہور ( سپیشل رپورٹر) قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ ہم خان آف قلات اور براہمداغ بگٹی کی طرف سے مذاکرات پر آمادگی کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ سیاسی معاملات کو باہمی مذاکرات سے ہی حل کیا جاسکتاہے ۔ دونوں رہنمائوں کی مذاکرات پر رضا مندی سے پوری قوم میں اطمینان کی ایک لہر دوڑ گئی ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے نیشنل ایکشن پلان میں یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ بلوچستان کے مسائل پر کوئٹہ میں آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گے ، وزیراعظم اپنا یہ وعدہ فوری پورا کریں ۔

مزیدخبریں