جغرافیائی محل و قوع کے باعث علاقائی رابطوں کے فروغ میں پاکستان کا کردار اہم ہے: ملیحہ لودھی

Aug 30, 2015

نیویارک (این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ جغرافیائی محل و قوع کے باعث علاقائی رابطے کو فروغ دینے میں پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے۔ نیو یارک میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وسطی ایشیا سے جنوب اور جنوب مغربی ایشیا کے ملکوں کے ساتھ تجارتی، توانائی اور مواصلاتی راہداریوں کو مربوط کرکے پاکستان کو علاقائی معیشت کا مرکز بنانے کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی آزاد معیشت اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں نے پاکستان کی معیشت کو ترقی کی جانب گامزن کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ترقی پسند، جمہوری اور اعتدال پسند مسلمان ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سکیورٹی کی صورتحال دن بدن بہتر ہورہی ہے۔
ملیحہ لودھی

مزیدخبریں