سانحہ بلدیہ کے مرکزی ملزم حماد صدیقی اور دیگر کی بیرون ملک سے گرفتاری کیلئے رابطے کررہے ہیں: پولیس حکام‘ رپورٹ عدالت میں جمع

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی پولیس نے سانحہ بلدیہ کی تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔ رپورٹ ایس پی ساجد سدوزئی نے عدالت میں جمع کرائی۔ ملزموں میں ایم کیو ایم تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج حماد صدیقی بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حماد صدیقی سمیت دیگر ملزم بیرون ملک فرار ہوچکے ہیں۔ حماد صدیقی کی گرفتاری کیلئے متعلقہ اداروں سے رابطہ کر رہے ہیں۔ ملزموں میں فاروق سلیم‘ رضوان قریشی‘ عبدالرحمن بھولا اور زبیر شامل ہیں۔ ایس پی ساجد سدوزئی نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ پیش کرنے کیلئے مہلت دی جائے۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت تین ستمبر تک ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...