لاہور (صباح نیوز) مسلم لیگ (ق) کے سابق ایم پی ایز اعجاز احمد ڈیال اور نوید عاشق ڈیال نے درجنوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ گزشتہ روز اعجازاحمد ڈیال، نوید عاشق ڈیال اور عظیم ڈیال نے درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ چیئر مین تحر یک انصاف عمران خان اور پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور سے چیئر مین سیکرٹر یٹ میں ملاقات کی اور عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تحر یک انصاف کی عوام دوست پالیسوں کی وجہ سے سیاسی جماعتوں سے لوگ تحر یک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں اور نئے لوگوں کی شمولیت سے تحر یک انصاف لاہور اور پنجاب میں مزید مضبوط ہوگی ۔