اسلام آباد/ پشاور (صباح نیوز+نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد راولپنڈی اور پشاور میں سرچ آپریشن کے دوران افغان انٹیلی جنس کے 5 ایجنٹوں سمیت 170 غیرملکی اور مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ تفصیل کے مطابق اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں حساس اداروں نے سرچ آپریشن کیا اور 35 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔آئی جے پرنسپل روڈ، گولڑہ موڑ، ترنول اور ایکسپریس وے سمیت ملحقہ علاقوں میں گھر گھر تلاشی لی گئی اور شناختی کوائف نہ ہونے پر 35 افراد کو پکڑ کر مزید تحقیقات کیلئے مختلف تھانوں میں منتقل کردیا گیا۔دوسری طرف پشاور کے علاقہ پہاڑی پورہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 14 افغان باشندوں سمیت 131 افراد کو گرفتار کر لیا۔ اسی طرح راولپنڈی کے علاقے چک بیلی خان حساس اداروں نے پولیس کے ساتھ مل کر آپریشن کے دوران افغان انٹیلی جنس کے 5 ایجنٹوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ گرفتار غیر ملکی بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ سے رابطے میں تھے۔
اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور میں سرچ آپریشن، را سے رابطے والے 5 افغان انٹیلی جنس ایجنٹوں سمیت 170 گرفتار
Aug 30, 2015