قصور سکینڈل کے مرکزی کردار تنزیل الرحمن 2 ساتھیوں کا 14 روزہ ریمانڈ

لاہور/قصور (وقائع نگار خصوصی+نمائندہ نوائے وقت) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قصور سکینڈل میں ملوث مرکزی ملزم تنزیل الرحمن اور اسکے ساتھیوں وسیم اور عتیق کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا۔ ملزم قصور کے گائوں حسین خانوالا میں درجنوں بچوں سے ہونے والی زیادتی میں ملوث ہیں جو قبیح فعل کی ویڈیو تیار کرلیتے تھے اور اسکی مدد سے متاثرہ بچوں اور انکے اہل خانہ کو بلیک میل کیا جاتا تھا۔ مقدمے میں ملوث دیگر 28 ملزم پہلے ہی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں۔ عدالت نے مذکورہ تینوں ملزموں کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ان سے آئندہ پیشی تک تفتیش مکمل کر کے تینوں ملزموں کو ایک ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...