ود ہولڈنگ ٹیکس: تاجر2 ستمبر کو مظاہرے،9 کو پورے ملک میں ہڑتال کریں گے

لاہور (کامرس رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران کے تمام دھڑوں سمیت دیگر تنظیموں نے ودہولڈنگ ٹیکس کیخلاف ملک بھر میں 2 ستمبر کو احتجاجی مظاہرے کرنے، 4 ستمبر کو بنکوں سے ٹرانزیکشن بند اور 9 ستمبر کو پورے ملک میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان مرکزی چیئرمین خواجہ شفیق نے دیگر تاجر رہنمائوں نعیم میر، اشرف بھٹی، صفدر بٹ، محبوب سرکی، اکمل بلوچ سمیت ملک بھر کے تاجر تنظیموں کے عہدیداروں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ودہولڈنگ ٹیکس پر تاجروں میں اعتماد کا فقدان ہے، جب تک اتحاد قائم نہیں ہوگا ہم حکومت سے مطالبات نہیں منوا سکتے۔ حکومت مذاکرات کرنا چاہتی ہے تو تاجر مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ہم نے پاکستان بھر کے تاجروں کے اتحاد کیلئے جتنے بھی اجلاس اور میٹنگ بلائی ان میں خالد پرویز نے شرکت کرنا مناسب نہیں سمجھا وہ اپنے نمائندے بھیجتے رہے ہیں، انہوں نے یہی تاثر دیا ہے کہ تاجروں میں اعتماد کا فقدان ہے، جب تک تاجر متحد نہیں ہونگے ودہولڈنگ ٹیکس کا مسئلہ نہیں کرا سکتے۔ ہم مرحلہ وار احتجاج کرینگے اگر حکومت نے پھر بھی ٹیکس واپس نہ لیا تو عید کے بعد 7 اکتوبر کو پورے ملک میں ہڑتال کی جائیگی۔ دریں اثنا آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز گروپ کی سپریم کونسل نے بھی 2 ستمبر کو احتجاجی مظاہرے کرنے، 4 ستمبر کو بنکوں سے لین دین بند اور 9 ستمبر کو ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف 9 ستمبر کو شٹر ڈائون ہوگا اور اگر حکومت نے ٹیکس واپس نہ لیا تو غیرمعینہ مدت کیلئے ہڑتال کی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار سرپرست انجمن تاجران ظہیر اے بابر، طارق فیروز، بابر محمود، حاجی طاہر نوید، ملک ناظم، میاں سلیم، میاں محمد ادریس نے مشترکہ بیان میں کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...