لاہور (نمائندہ سپورٹس) نمائشی میچ میں خاتون کرکٹر کے ہاتھوں آوٹ ہونے کا مقصد خواتین میں کھیل کا فروغ اور لڑکیوں کی حوصلہ افزائی تھا۔ وہاں اچھا بھی کھیلا تھا اسکی کوئی خبر نہیں آئی۔ لڑکی کے ہاتھوں بولڈ ہونے کی خبر میرے گھر والوں کو بھی حیرت ہوئی تھی وطن واپسی پر اہلیہ کو بھی حقیقت بتائی کہ اس کو مثبت انداز میں لو تنازعات سے بچنے کے لیے ان دنوں میڈیا سے دور رہنے کی کوشش کر رہا ہوں۔کمل برادران کچھ بھی کریں وہ خبر بن جاتی ہے۔مجھے خوشی ہے کہ ہم 3 بھائیوں نے بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار نوجوان ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل نے وقت نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا نے ہمیشہ سپورٹ کیا ہے۔ میرے لیے پاکستان کی ٹیم سب سے اہم ہے۔کبھی کامران اکمل کیوجہ سے کھیلنے سے انکار نہیں کیا۔ اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔ آج بھی وقار یونس کا فیورٹ ہوں۔
وہ پہلے بھی سپورٹ کرتے تھے آج بھی حوصلہ افزائی کرتے ہیں صرف میری ہی نہیں بلک ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو پسند کرتے ہیں اور ان سے بہت کچھ سیکھنے کاموقعہ ملتا ہے. کئی کپتانوں کے ساتھ کھیلا ہوں ہمیشہ سب نے تعاون کیا ہے.ٹیم کی سری لنکا کے خلاف کامیابی خوش آئند ہے سب نے ہر فارمیٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ فیلڈنگ میں بھی خاصی بہتری آئی ہے۔آئندہ بھی عمدہ کھیل پیش کرنے اور کامیابیوں کے سلسلے کو جاری رکھنے کی کوشش کریں گے. فارغ وقت اہل خانہ کے ہمراہ گذارتا ہوں۔ ہمایوں عالمگیر میرے پسندیدہ ڈریس ڈیزائنر ہیں۔ انہی کے تجویز کردہ ملبوسات استعمال کرتا ہوں۔ ٹیم میں سب کھلاڑیوں سے اچھی دوستی ہے۔کوچنگ سٹاف بھی بہت رہنمائی کرتا ہے۔ تنقید کرنے والوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ حقائق کو بھی مد نظر رکھا کریں۔