سنٹرل کنٹریکٹ پر کھلاڑیوں سےمعاملات طے پا گئے: شہر یار

لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ سیریز کے چانسز ففٹی ففٹی ہیں خواتین کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی ہے ، ویمن کرکٹ ٹیم پہلے سری لنکا پھر ویسٹ انڈیز جائے گی ، کنیرڈ کالج سے ویمن ٹیم کی اچھی کھلاڑیاں نکل رہی ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات بہت کشیدہ ہیں لیکن کرکٹ کو متاثر نہیں ہونا چاہیے ۔سنٹرل کنٹریکٹ کے معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...