لاہور (کلچرل رپورٹر)پاکستان کے نامور فلمی اداکار شان شاہد نے سیف علی خان کے پاکستان مخالف نظریات کا کھل کر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے کو خطرناک نتائج کے لئے تیار رہنا چاہیئے‘سیف علی خان پاکستان کی بجائے بھارتی دہشت گردوں کی فکر کریں‘سیف کو پاکستان میں ولن ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں ہے ان کے اپنے ملک میں دہشت گرد خاطر خواہ تعداد میں موجود ہیں وہ بھی سرکاری پروٹوکول کے ساتھ۔ اپنے خانوں سے کہوکہ بھارت کی فکر کریں اور پاکستان کے بارے میں سوچنا چھوڑدیں، بھارتی مسلمانوں کی حفاظت کے لئے کسی مارٹن لوتھر کنگ کی ضرورت ہے۔