لاہور( اپنے نامہ نگار سے )پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن ضلعی حکومت کی جانب سے پارکنگ ایریا پرفی گاڑی دو سو روپے پر چی ٹیکس عائد کر نے کیخلاف آج30اگست کوڈی سی او آفس کے سامنے دھر نا دے گی ۔پاکستان گڈز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اطلاعات مرزا ارشد نے کہا کہ ضلعی حکو مت اور گڈز ٹرانسپورٹروں میں معائدہ طے پایا تھا لیکن اس کے باوجودپارکنگ سٹینڈ تعمیرنہیں کیا گیا ۔بعدا زاں تعمیر کئے کئے سٹینڈ میں پچاس روپے فی گاڑی سے یکمشت بڑھا کردو سو روپے پارکنگ فیس کر دی گئی ہے جس پر ٹر ک مالکان شدید پریشانی کا شکارہیں ۔
پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن پارکنگ ایریا ٹیکس کیخلاف آج دھرنا دے گی
Aug 30, 2016