سڈنی (اے ایف پی) آسٹریلوی وزیر خارجہ جولی بشپ نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں 4 ماہ قبل اغوا ہونیوالی آسٹریلوی امدادی کارکن کوبازیاب کرا لیا گیا ہے اور وہ اب مکمل محفوظ اور ٹھیک ہے۔ واضح رہے 60 سالہ کیتھرین جین کو پاکستان سے ملحقہ سرحدی شہر جلال آباد سے اپریل کے آخر میں اغوا کر لیا گیا تھا۔ آسٹریلوی وزیر خارجہ کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے گھر سے اغوا کر لیا تھا۔ تاہم اب وہ بازیاب کرا لی گئی ہے۔
آسٹریلوی خاتون / بازیاب
افغانستان میں4 ماہ قبل اغوا ہونیوالی آسٹریلوی امدادی کارکن خاتون بازیاب
Aug 30, 2016