میڈیا دفاتر پر حملہ، برطانوی حکومت الطاف کیخلاف کارروائی کرے: ”رپورٹرز ود آﺅٹ بارڈرز“

اسلام آباد (اے پی پی) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے مسلح ارکان کی جانب سے کراچی میں ٹی وی چینلز اور دیگر میڈیا کے دفاتر پر حملہ کے پیش نظر بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم ”رپورٹرز ود آﺅٹ بارڈرز“ نے برطانوی حکومت سے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما الطاف حسین کے خلاف کارروائی کی جائے جنہوں نے کھلم کھلا اپنے کارکنوں سے کہا کہ وہ حملہ کریں۔ الطاف حسین نے 22 اگست کو ٹیلی فون پر اپنے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی میڈیا پر تنقید کی اور کارکنوں سے کہا کہ وہ ٹی وی چینلز کے دفاتر پر حملہ کریں۔ ان کے فون کے فوراً بعد ایم کیو ایم کے رہنماﺅں نے کراچی ڈسٹرکٹ میں ٹی وی چینل کے دفاتر اور کراچی پریس کلب پر حملہ کیا جنہوں نے پتھراﺅ اور فائرنگ کی، ایم کیو ایم کے ارکان جو ڈنڈوں سے لیس تھے، نے ملازمین کو مارا پیٹا اور املاک کو نقصان پہنچایا۔ صحافیوں کی تنظیم کے سربراہ بنجمن اسماعیل نے کہا کہ ہم تشدد کے خلاف پاکستانی حکام کی کارروائی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
این بی او / مطالبہ

ای پیپر دی نیشن