اسلام آباد(آن لائن)ترجمان وزارت داخلہ نے مجلسِ وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجا ناصر عباس جعفری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِداخلہ کی جانب سے مجلسِ وحدت المسلمین کے ساتھ نہ تو کوئی وعدہ کیا گیا اور نہ ہی ہڑتال ختم کرنے کے سلسلے میں کوئی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ترجمان نے کہا وزیرِداخلہ جب5اگست کو علامہ ناصر عباس جعفری کی بیمار پرسی کے لئے ہسپتال گئے تھے تو دوران عیادت اس حد تک بات ضرور ہوئی کہ اگر مجلسِ وحدت المسلمین کوئی شرط نہ رکھے تو وزیرِداخلہ صوبائی حکومتوں سے ان کے معاملات طے کروانے میں معاونت کریں گے۔
ترجمان وزارت داخلہ
وزیرِداخلہ کی جانب سے مجلسِ وحدت المسلمین کے ساتھ کوئی وعدہ نہیں کیا گیا : ترجمان
Aug 30, 2016