لاہور (خبر نگار)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی) کے زیر اہتما م شہر کے تعلیمی اداروں، مویشی منڈیوں اور مارکیٹوں میں عید الاضحی کے سلسلے میں آگاہی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ۔ ان سرگرمیوں کو مقصد شہریوں کو ہر سطح پرایل ڈبلیوایم سی کے عید الاضحی پر صفائی اقدامات پر معلومات دینا اور پلا ن کے کامیاب اطلاق کے لیے شہریوں کی ذمہ داریوں کو اجاگر کرنا ہے۔
ایل ڈبلیو ایم سی نے تعلیمی اداروں مویشی منڈیوں اورمارکیٹوں میں عیدالاضحی کے سلسلہ میں آگاہی مہم شروع کر دی
Aug 30, 2016