کراچی + حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت + صباح نیوز) 14 سالہ بچہ لاپتہ جبکہ تاوان کیلئے اغوا کئے گئے بچے کو بازیاب کرالیا گیا۔ تفصیل کے مطابق اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے کراچی کے علاقے ڈالمیا میں کارروائی کرتے ہوئے 13 سالہ مغوی کو بازیاب کرا لیا ہے۔ ملزمان نے مغوی کی رہائی کیلئے دس لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا جس کی ادائیگی کی سکت نہ رکھنے کی بنا پر اہل خانہ نے پولیس سے رابطہ کیا۔ بچے کے والد بذات خود ایکسائز پولیس کے افسر ہیں۔ حافظ آباد نمائندہ نوائے وقت کے مطابق محمد عنایت نے پولیس کو درخواست دیتے ہوئے کہا کہ اس کا چودہ سالہ بیٹا عابد حسین گھر سے سودا سلف لینے گیا اور واپس نہ آیا۔ نامعلوم ملزمان اسے اغوا کرکے لے گئے۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
بچہ اغوا/ دوسرا بازیاب