نارنگ: موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 افراد قتل، نعشیں راجباہ میں پھینک دیں

Aug 30, 2016

نارنگ/ بدوملہی/ فیروز والا (نامہ نگاران) موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے تاریخ پیشی پر عدالت جانیوالے 2 افراد کو قتل کر دیا۔ تفصیل کے مطابق نارنگ کے نواحی گا¶ں گھڑیال کلاں کے رہائشی عرفان شہزاد اور ہمایوں صبح اپنے گا¶ں سے موٹرسائیکل پر نارووال جا رہے تھے جب وہ مرالہ راوی لنک نہر کے قریب پہنچے اور راجباہ کراس کرنے لگے تو وہاں گھات لگائے نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دونوں کو ہلاک کر دیا اور ان کی نعشیں راجباہ میں پھینک دیں۔ اطلاع ملنے پر تھانہ نارنگ منڈی کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور عرفان شہزاد عرف با¶ اور ہمایوں برکت کی نعشیں راجباہ سے باہر نکالیں۔ پولیس نے نعشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیج دیں اور مقدمہ درج کر لیا۔ فیروز والا سے نامہ نگار کے مطابق مقتول ہمایوں کے باپ نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ ملزم ثنا احمد وغیرہ کے ساتھ ہمایوں کا کیبل لگانے پر جھگڑا چل رہا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔علاوہ ازیں گھڑیال کلاں میں 7 افراد کے قتل کا 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایک ملزم نثار کو نامزد کیا گیا ہے۔

نارنگ قتل

مزیدخبریں