لاہور(نامہ نگار)مختلف علاقوں میں وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلےںاور دےگر سامان لوٹ لےا گیا ہے۔ تفصےلات کے مطابق ڈیفنس اے کے علاقہ مےں ہمایوں زبیر کے گھر سے 32لاکھ مالیت کی نقدی، طلائی زےورات و دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ڈاکوو¿ں نے فیکٹری ایریا میں عمران اور اس کی فیملی سے5 لاکھ مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون،ساندہ کے علاقہ ریواز گارڈن میں ریاض کی دکان سے3 لاکھ روپے، مصطفی آباد میں امجد کی بیکری سے2 لاکھ روپے ، گلشن اقبال میں عثمان کی دکان سے 92ہزار روپے اور موبائل فون، موچی گیٹ میں محمد احمد سے 85ہزارروپے اور موبائل فون، گلشن راوی مین طفیل سے 43ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا ہے۔ چوروں نے مزنگ کے علاقہ میں سے بجلی کا ٹرانسفارمر چوری کرلےا ہے۔ جس پر لیسکو حکام نے نامعلوم چوروں کے خلاف تھانہ مزنگ میں مقدمہ درج کرا دیا ہے ۔چوروں نے گوالمنڈی میں سے اکرم، شمالی چھاﺅنی میں سے احسن،سرور روڈ سے ندےم کی گاڑیاں جبکہ شاہدرہ میں سے طارق، جنوبی چھاﺅنی میں اللہ رکھا، نصیر آباد میں وسیم،لیاقت آباد میں سے زاہد،ستوکتلہ سے حارث،شفےق آباد سے عمران کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہےں۔فیروزوالا سے نامہ نگار کے مطابق کوٹ عبدالمالک کے قریب ڈاکو تنویر احمد کو تشدد کا نشانہ بنا کر 25 ہزار روپے اور موبائل چھین کر لے گئے۔ ڈاکوﺅں نے موٹرسائیکل سوار قمر زمان کو تشدد کرکے زخمی کر دیا اور موٹرسائیکل اور نقدی لیکر فرار ہو گئے۔ لاہور روڈ کی آبادی تھانہ بی ڈویژن کے قریب ڈاکو دکاندار سے 80 ہزار روپے رقم چھین کر لے گئے اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
ڈاکے
شہریوں سے لاکھوں کا مال لوٹ لیاگیا‘ 3 گاڑیاں‘ 6 موٹرسائیکل چوری
Aug 30, 2016