لاہور (کامرس رپورٹر) موجودہ حکومت کے تین سالہ دور میں 13 سبزیوں، 7 پھلوں، فارمی انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ایک کلو آلو کچا چھلکا کی قیمت 42 روپے، آلو سٹور 20 روپے، لہسن دیسی 231 روپے، لہسن چائنہ 177 روپے اضافے سے 256 روپے، ادرک چائنہ 158 روپے، پالک 22 روپے، ٹینڈے دیسی 77 روپے، لیموں دیسی 96 روپے، اروی 55 روپے، بھنڈی 72 روپے، مٹر 22 روپے اضافے سے 136 روپے، گھیاتوری 40 روپے اور ایک کلو شلجم کی قیمت 4 روپے اضافے سے 58 روپے ہو گئی۔ ایک کلو سیب گاچہ دوم کی قیمت 11 روپے اضافے سے 58 روپے، آم انور رٹول نمبر 12 کی قیمت 28 روپے اضافے سے112 روپے، آم چونسہ سفید 112 روپے، گرما 44 روپے، آلو بخارہ 152 روپے، امرود 44 روپے اور ایک کلو آڑو اول کی قیمت 32 روپے اضافے سے 126 روپے ہو گئی۔ ایک درجن فارمی انڈوں کی قیمت 7 روپے اضافے سے 99 روپے ہو گئی جبکہ ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 77روپے کمی ہوئی اور اس کا ریٹ 165 روپے ہو گیا ہے۔
سبزیاں/قیمتیں