واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے پاکستانی قیدی کو گوانتانا موبے سے رہا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ محمد احمد ربانی کو 2002ء میں امریکہ کے حوالے کیا گیا تھا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق احمد ربانی کراچی میں ٹیکسی ڈرائیور تھا۔ احمد ربانی پر دہشت گرد تنظیم اور اسامہ بن لادن سے تعلق کا الزام تھا۔ 14 سال بعد احمد ربانی پر تمام الزامات غلط ثابت ہوئے۔ احمد ربانی کو عربی زبان پر عبور حاصل ہونے پر یمنی باشندہ سمجھا گیا تھا۔ احمد ربانی نے گوانتانا موبے جیل میں کچھ سال پہلے بھوک ہڑتال کی تھی۔ احمد ربانی کی رہائی کیلئے یکم ستمبر کو گوانتا ناموبے جیل میں اجلاس ہوگا۔ گوانتا ناموبے جیل میں 6 پاکستانی قیدیوں کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔