اسلام آباد میں سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے آبی وسائل کی اہمیت بڑھ گئی ہے، قدرتی وسائل میں پانی کوبہت اہمیت حاصل ہے، مستقبل میں توانائی کا زیادہ انحصارآبی وسائل پرہوگا، آج کے دورمیں پانی کا تحفظ اہم صورتحال اختیارکرگیا ہے، انڈس واٹر کا معاملہ دو خود مختار ملکوں کےدرمیان اہم مسئلہ ہے, بھارت سندھ طاس معاہدے پرعملدرآمد میں تعاون نہیں کررہا.
وزیرخارجہ نے کہا کہ پانی کی مقامی تقسیم پر خرچ ہونےوالی رقم کا 80 فیصد ریکورنہیں ہوتا، ہم پانی ایسے استعمال کرتے ہیں جیسے ہمارے پاس لامحدود پانی کے وسائل ہیں، اگرپانی کا ضیاع جاری رہا تومستقبل میں مزید خطرات کا سامنا کرنا پڑے گا.
وزیر خارجہ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے بھی ماضی میں پانی کے مسئلے کوسنجیدگی سےنہیں لیا, پاکستان میں زیادہ ترپانی مغربی دریاؤں سے آتا ہے، آبپاشی کا طریقہ کار بہتر بنا کر پانی کو بچایاجا سکتا ہے۔