بلڈنگ کنٹرول اتھا رٹی کا مخدوش عمارتوں کو خالی کرنے کا انتبا ہ

Aug 30, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے ماہرین موسمیات کی جانب سے کراچی میںمزیدشدیدطوفانی بارشوں کی پیشنگوئیوں کے پیش نظرایک بار پھر مخدوش وخطرناک قراردی گئی عمارتوں اوران سے ملحقہ عمارتوں کے مکینوں کوخبردار کیاہے۔ایس بی سی اے نے مخدوش حالت وخطرناک عمارتوں کے مکینوں کو ان کے مفاد میںان عمارتوں کوفی الفورخالی کرنے کیلئے انتباہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اس سلسلے میں ماہرین تعمیرات اورانجینئرز پرمشتمل ایس بی سی اے کی کمیٹی برائے خطرناک عمارات کاکہناہے عام حالات میں بھی ان عمارتوں کااستعمال اپنے جان ومال سے کھیلنے کے مترادف ہے لیکن بارش کاپانی خستہ حالت تعمیرات کی اندرونی سطح تک پہنچ کراسکی بچی کچی طاقت کوبھی ختم کردیتاہے جس کے نتیجے میں ایسی عمارت کے حادثاتی طورپرزمین بوس ہونے کے امکانات کئی گنابڑھ جاتے ہیں ۔ایس بی سی اے نے ان عمارتوں سے ملحقہ عمارتوں کے مکینوں کوبھی خبردار کیاہے کیونکہ مخدوش حالت عمارت میں کسی حادثے کی صورت میں پڑوس کی عمارتوں کوبھی نقصان کااندیشہ ہے،اس سلسلے میں شہری اپناکرداراداکریں۔
بلڈنگ کنٹرول اتھا رٹی

مزیدخبریں