لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان کی نظریاتی، سیاسی و جغرافیائی حدود کے تحفظ کا شعور بیدار کرنے اور دنیا کو یکجہتی کا پیغام دینے کیلئے آج بدھ 30 اگست کو2 بجے دوپہر فیصل چوک(چیئرنگ کراس) سے لاہور پریس کلب تک ’’خوددار پاکستان ریلی‘‘ نکالی جائے گی۔ ریلی میں اہم سیاسی جماعتوں، مذہبی وتاجر تنظیموں اور سول سوسائٹی کے نمائندہ وفود شرکت کریں گے۔ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے پاکستانی مرد و خواتین اور بچے توہین آمیزامریکی رویے کے خلاف ریلی میں شرکت کرکے باوقار پاکستانی ہونے کا عملی مظاہرہ کریں۔اس ریلی کا اہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے کیا ہے۔
نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام، خوددار پاکستان ریلی، آج 2 بجے نکالی جائے گی
Aug 30, 2017