”سرکاری ہے پر معیاری نہیں“

مکرمی! مفت یا سستا علاج سرکاری ہسپتالوں میں مل تو سکتا ہے لیکن معیاری نہیں اگرچہ سرکاری ہسپتالوں میں وسائل کی کوئی کمی نہیں۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ ڈاکٹرز موجود ہیں مگر ڈاکٹروں کیلئے بے دل اور عدم موجودگی سے سب بے نتیجہ ہو جاتا ہے اور مریض علاج کو ترستے رہتے ہیں۔ یہ ڈاکٹروں کے مقدس پیشے کے بھی خلاف ہوتا ہے، ڈاکٹر حضرات کو آئے دن سڑکوں پر آکر اپنے مراعات کے حصول کیلئے ہڑتال کرنے کے بجائے اپنا رویہ درست کرتے ہوئے مریضوں کا بطریق احسن علاج کرنا چاہئے تاکہ غریب عوام حقیقی معنوں میں سرکاری ہسپتالوں سے مستفیض ہو سکیں۔ (مومنہ پرویز۔ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فارویمن سمن آباد)

ای پیپر دی نیشن