ایف بی آر کے 8 افسروں کی گریڈ 20 جبکہ 10 کی گریڈ 21 میں ترقی

Aug 30, 2017

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر میں 8 افسروں کو گریڈ 19 سے 20 اور 10 افسروں کو گریڈ 20 سے 21 میں ترقی دیدی گئی۔ جن افسروں کو گریڈ 19 سے 20 میں ترقی دی گئی ہے ان میں آصف سعید خان لگ مانی اور ارم مقبول عامر ‘ گل رحمان‘ شاہ نواز مقبول‘ مرزا مبشر بیگ شامل ہیں۔ گریڈ 20 کے افسر خاور فرید مانیکا کو گریڈ 21 میں ترقی دیدی گئی۔ گریڈ 20 کے افسر توصیف احمد قریشی کو گریڈ 21 میں ترقی دیدی گئی۔ عمران طارق کو بھی گریڈ 21 میں ترقی دے دی گئی۔ سپریم کورٹ کے حکم پر ان لینڈ ریونیو کے جن افسروں کو گریڈ 21 میں ترقی دی گئی ہے۔ ان میں بدر الدین احمد قریشی‘ یوسف حیدر شیخ‘ قیصر محمود‘ محمود حسین جعفری ‘ سجاد اکبر خان شامل ہیں۔ گریڈ 20 کے 2 افسروں کو گریڈ 21 میں ترقی دی گئی ہے۔ ان میں تنویر اختر اور حبیب اﷲ خان شامل ہیں۔ دریں اثناء گریڈ 16 اور 17 کے 4 افسروں کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ گریڈ 17 کے افسر لال خان 7 فروری 2018 ء گریڈ 17 کے افسر شاہ خورشید احمد اس سال 31 دسمبر کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ گریڈ 17 کی افسر رضوانہ 31 مارچ 2018 ء کو ریٹائر ہوں گی۔

مزیدخبریں