کراچی (نمائندہ نوائے وقت)چےف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی اےم شےخ نے اےف بی آر مےں غےر قانونی بھرتےوں کے خلاف نےب انکوائری کیس میں ڈی جی نےب کراچی کی سرزنش کرتے ہوئے ان کی طرف سے وقت مانگنے کی استدعا مسترد کردی اور صوبہ مےں زےر التواءتمام انکوائرےز کی تفصےلات 14 ستمبر تک طلب کر لیں۔منگل کوسندھ ہائی کورٹ مےں اےف بی آر مےں غےر قانونی بھرتےوں کے خلاف نےب انکوائری کے حوالہ سے معاملہ کی سماعت ہوئی ۔ چےف جسٹس احمد علی اےم شےخ کا کہنا تھا کہ لوگ نےب سے تنگ آ چکے ہےں۔ تفتےشی افسران نے زندگےاں اجےرن کر رکھی ہےں ۔ 10 ہزار روپے کرپشن کرنے والوں کو پکڑ لےتے ہےں جس نے اس ملک سے اربوں روپے لوٹے اس پر کوئی ہاتھ نہےں ڈالتا ۔ چےف جسٹس نے ڈی جی نےب کراچی الطاف باوانی کو عدالت مےں طلب کےا تھا۔ چےف جسٹس نے ڈی جی نےب کی سرزنش بھی کی ۔ چےف جسٹس کا کہنا تھا کہ تفتےشی افسر ماتحت عدالتوں کے روبرو پےش ہو کر بےان دےتے ہےں اور ملزمان کا ساتھ دےتے ہےں کس طرےقہ سے نےب کام کر رہی ہے ۔ صوبہ مےں زےر التواءتمام انکوائرےز کی رپورٹ پےش کی جائے۔ اس پر ڈی جی نےب نے عدالت سے استدعا کی کہ وقت دےا جائے تاہم عدالت نے ڈی جی نےب کی استدعا مسترد کرتے ہوئے صوبہ مےں زےر التواءتمام انکوائرےز کی تفصےلات 14 ستمبر تک طلب کر لی ہےں ۔ چےف جسٹس کا کہنا تھا کہ تحقےقات کمزور کرنے کے لےے نےب ملزموں سے ساز باز کر رہا ہے ۔ اربوں روپے کی کرپشن مےں ملوث ملزموں کی تحقےقات مےں تاخےر کی جا رہی ہے ۔
نیب 10 ہزار کی کرپشن کرنے والوں کو پکڑ لیتا، اربوں لوٹنے والوں پر کوئی ہاتھ نہیں ڈالتا: سندھ ہائیکورٹ
Aug 30, 2017