ساہیوال: انسداد دہشت گردی عدالت نے انجمن مزارعین کے ایک لیڈر کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیدیا

ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) سپیشل جج انسداد دہشت گردی کورٹ ملک شبیر حسین اعوان نے گرفتار انجمن مزارعین کے ایک لیڈر نور نبی ایڈووکیٹ کی تین مقدمات میں ضمانت کی درخواست منظور کرکے ایک ، ایک لاکھ روپے کے دو، دو ضمانت نامے داخل کراکر رہائی کا حکم دیدیا۔ پولیس تھانہ صدر اوکاڑہ نے 13 ستمبر 2015ئ، 16 اپریل 2016ءاور 17 اپریل 2016ءکوا نجمن مزارعین کے 100 سے زائد افراد کیخلاف اغوا، پولیس پر حملے کرنے، سڑک بند کرنے اور دیگر سنگین الزامات کے تحت 3 مقدمات اور 7 انسداد دہشت گردی ایکٹ درج کر لئے تھے۔ مقدمات میں انسداد دہشت گردی کورٹ ساہیوال نے نور نبی ایڈووکیٹ کو اشتہاری قرار دیدیا تھا جس پر پولیس نے دو ماہ قبل نور نبی ایڈووکیٹ کو گرفتار کرلیا تھا اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...