کراچی(این این آئی) سندھ ہائی کورٹ میں جائیداد کی خریدوفروخت کے دستاویزات میں ردوبدل کے خلاف درخواست کی سماعت میں عدالت نے سب رجسٹرار کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دے دیاہے۔منگل کوجائیداد کی خریدوفروخت کے دستاویزات میں ردوبدل کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔عدالتی احکامات کے باوجود سب رجسٹرار صدر ٹاﺅن علی احمد زرداری سماعت میں پیش نہ ہوئے، جس پر عدالت نے سخت ناراضی کا اظہار کیا۔عدالت نے سب رجسٹرار کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ علی احمد زرداری کو گرفتار کرکے 3اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔