رچرڈسن پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین آذادی کپ کیلئے میچ ریفری مقرر

Aug 30, 2017

دبئی (سپورٹس ڈیسک )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان آزادی کپ کیلئے میچ آفیشلز پاکستان بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے سابق ویسٹ انڈین کپتان رچی رچرڈسن کو میچ آفیشل مقرر کردیا ہے۔یہ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر ہونے والے حملے کے بعد پہلا موقع ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان میں کسی میچ یا سیریز کیلئے اپنے آفیشلز بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔11 ٹیسٹ، 19 ون ڈے اور 18 ٹی20 میچوں میں ریفری کے فرائض انجام دینے والے سابق ویسٹ انڈین کپتان پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان تین ٹی20 میچوں کی سیریز میں ریفری کی خدمات انجام دیں گے۔دس سال تک آئی سی سی میں میچ ریفری کی خدمات انجام دینے والے سری لنکن روشن مہاناما کی جانب سے عہدہ چھوڑنے کے بعد آئی سی سی نے رچی رچرڈسن کو 2016 میں میچ ریفری کے ایلیٹ پینل کا حصہ بنایا تھا۔

مزیدخبریں