لاہور (لیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار ساﺅتھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام قومی احتساب بیورو(نیب) کے اشتراک سے ’کرپشن کے خلاف یکجا آواز: اخلاقی فریضہ‘ کے موضوع پرسنٹر کے آڈیٹوریم میں ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیاجس میں سنٹر کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاوید، ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب نرمل حسنی اور میجر (ر) غلام رسول ، ڈاکٹر عبد الماجد ، فیکلٹی ممبران اور ایم فل /پی ایچ ڈی سکالرز نے شرکت کی۔ ڈاکٹر عبد الماجدنے کہا کہ کرپشن تمام برائیوں کی جڑ ہے۔ یہ والدین کا فرض ہے کہ بچوں کو سکھائیں کہ کرپشن سے کیسے بچا جائے۔ نرمل حسنی نے کہا کہ دہشت گردی کے بعد پاکستان کو جس بڑے مسئلے کا سامنا ہے وہ کرپشن ہے۔ غلام رسول نے کہا کہ صرف تعلیم کرپشن سے چھٹکارہ نہیں دلا سکتی بلکہ معاشرے کو کرپشن جیسی برائیوں سے پاک کرنے کے لئے باقاعدہ تربیت کی ضرورت ہے۔
پنجاب یونیورسٹی میں ”کرپشن کےخلاف یکجا آواز اخلاقی فریضہ“ کے موضوع پر سیمینار
Aug 30, 2017