”وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم“

Aug 30, 2017

وزیراعظم نیشنل لیپ ٹاپ سکیم 2014ء کے تحت گزشتہ سال میں مختلف کالجز میں طلبہ میں لیٹ ٹاپ تقسیم کئے گئے اس وقت نوازشریف وزیراعظم نہیں ہیں تاہم اس منصوبے پر اب بھی عملی کام جاری ہے۔ اور مزید کالجز میں لیپ ٹاپ لیپ ٹاپ تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ ان اداروں میں ایچ ای سی کی جانب سے یونیورسٹیاں تسلیم کی گئیں شامل ہیں۔
لیپ ٹاپ جس میں ایک وائی فائی جیسے آلہ جات نصب ہے جس کی چھ ماہ تک مفت سروس دستیاب ہے۔ جبکہ آن لائن تحقیقی سہولیات تک رسائی اور مائیکرو سافٹ ٹریننگ پروگراموں کی رکنیت دستیاب ہے۔ وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم مستحق طلباءکی ان کی جدید تعلیم میں مدد کرتا ہے اور انٹرنیٹ تک رسائی آن لائن ریسرچ کے علاوہ اضافی فائدے بھی فراہم کرتا ہے جو ہمہ وقت دستیاب ہیں حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی ان سہولیات نے A طلباءکو تعلیم کے جدید تقاضوں سے مستفید ہونے میں مدد کی ہے۔ تعلیمی معیار کو بہتر سے بہتر بنانا حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔ اسی حکمت عملی سے مثبت نتائج نکل رہے ہیں تاکہ ہمارا شمار ترقی یافتہ ملک میں ہو جائے گا۔ کیونکہ معاشرے میں ترقی کی منازل طے کرنے کے لئے تعلیمی معیار بہترین ہونا چاہئے۔
(زوباریہ گل لاہور کالج فار وومین یونیورسٹی)

مزیدخبریں