نواز شریف اہلیہ کلثوم کی عیادت کیلئے آج لندن روانہ ہونگے

لاہور (خصوصی رپورٹر) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف (آج) بدھ کو امارات ائرلائنز کی پرواز ای کے 625 کے ذریعے لاہور سے لندن روانہ ہوں گے۔ میاں نواز شریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کیلئے لندن جا رہے ہیں جہاں وہ زیرعلاج ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف لندن میں دس روز قیام کریں گے۔ عیدالاضحی بھی لندن ہی میں گزاریں گے۔ مریم نواز شریف اور کیپٹن صفدر لاہور ہی میں رہیں گے اور بیگم کلثوم نواز کی انتخابی مہم چلائیں گے جبکہ نواز شریف کے دیگر بچے حسین نواز، حسن نواز، اسماء علی اور شہباز شریف فیملی کے افراد بیگم نصرت شہباز، میاں حمزہ شہباز شریف، سلمان شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ پہلے ہی بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے لندن میں موجود ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...