بدوملہی (نامہ نگار) نہر مرالہ راوی لنک میں مویشی نہلاتے پائوں پھسل جانے سے ڈوبنے والے 12سالہ بچے علی کی نعش تقریباً 20گھنٹوں بعد مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں گلہ مہاراں کا 12سالہ بچہ علی جو کھوکھر والی جھال کے قریب نہر مرالہ راوی لنک کے کنارے مویشی نہلاتے پائوں پھسل جانے سے پانی کی تیز رفتار لہروں میں بہہ کر ڈوب گیا تھا۔ ریسکیو1122نارووال کے اہلکاروں نے20گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد جائے وقوعہ سے ایک کلومیٹر دور تلاش کی ۔ بچے کی نعش جب گھر پہنچی تو والدین، بہن بھائیوں پر غشی کے دورے پڑنے لگے ہر آنکھ اشک بار ہوگئی۔