ایشین گیمزمیں پاکستانی کھلاڑیوں کی کامیابیوں کا سفر جاری

Aug 30, 2018

اداریہ

ایشین گیمز میں پاکستان نے والی بال میں بھارت ، ہاکی میں بنگلہ دیش اور سکواش کے میچز میں فلپائن کو شکست دیدی، پاکستانی کھلاڑی تین برائونز میڈل پہلے ہی جیت چکے ہیں ۔عمدہ کارکردگی کے باعث مزید میڈل جیت سکتی ہے
ایشین گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی مختلف کھیلوں میں عمدہ کارکردگی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ابھی تک تین مقابلوں میں پاکستان براوئن میڈل جیت چکا ہے۔ اسی طرح ہاکی ، والی بال اور سکواش کے مقابلوں میں پاکستانی ٹیموں اور کھلاڑیوں کی فاتحانہ پیش قدمی جاری ہے۔امید ہے ان تینوں کھیلوں میں بھی پاکستان وکٹری سٹینڈ پر جگہ بنانے میں کامیاب ہو جائے گا۔ اگر پاکستانی کھلاڑی اسی جوش و جذبے اور لگن سے کھیلتے رہے تو ایک بار پھر کھیلوں کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہو سکتا ہے ۔اس وقت ملک کے وزیراعظم عمران خان بھی کرکٹ کے کھلاڑی رہ چکے ہیں جنہوں نے بطور کپتان پاکستانی ٹیم کو عروج تک پہنچایا۔ اب وہ وزیراعظم کی حیثیت سے کھیلوں میں پاکستان کی خراب کارکردگی کا جائزہ لے کر اسے دور کرنے کے اقدامات کریں ۔ وزارت کھیل کو فعال کر یں کہ وہ نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرے تمام کھیلوں کی بھرپور سرپرستی کرے تو کوئی وجہ نہیں کہ عالمی سطح پر پاکستان ایک بار پھر کھیلوں کے میدان میں اپنا کھویا ہوا مقام واپس حاصل نہ کر سکے۔ کرکٹ کے سابق نامور کھلاڑی شاہد آفریدی نے بھی توقع ظاہر کی ہے کہ وزیراعظم عمران خان کھیلوں پر بھرپور توجہ دیں گے۔

مزیدخبریں