مسلمانوں پر مظالم: میانمار حکومت نے اقوام متحدہ کی تحقیقاتی رپوٹ مسترد کردی

Aug 30, 2018

ینگون (اے پی پی) میانمارکی حکومت نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف فوجی مظالم بارے اقوام متحدہ کی تحقیقاتی رپورٹ کو مسترد کردیا۔میانمار کے سرکاری اخبار نے حکومتی ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ ہم نے اقوام متحدہ کے فیکٹ فائنڈنگ مشن کو اپنے ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی تھی اس لئے ہم اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی قراردادوں سے متفق ہیں نہ ہی ان کو قبول کرتے ہیں۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے فیکٹ فائنڈنگ مشن کی رپورٹ میں میانمار کی فوج کو روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں