کراچی (وقائع نگار) سندھ میں فراہمی ونکاسی آب کیس کی سماعت میں ڈی جی ایس بی سی اے افتخارقائم خانی نے عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیاان کا کہنا تھا کہ میں اپناعہدہ چھوڑنے کوتیارہوں، مجھے عہدے سے چمٹنے کی ضرورت نہیں۔ سندھ میں فراہمی ونکاسی آب کمیشن کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔اس موقع پر واٹر کمیشن اورڈی جی ایس بی سی اے افتخارقائم خانی کے درمیان مکالمہ ہوا۔کمیشن نے ریمارکس دیئے کہ کسی بھی ادارے کی ناکامی کاذمہ دارسربراہ ہوتا ہے، آپ نااہل ہیں یا آپ کے افسران،اے سی دفاترسے باہرنکلیں توکچھ ہو،آپ کوسپورٹ نہیں مل رہی توگھرچلے جائیں،میں آپ کی جگہ ہوتااوربے بس ہوتا توگھرچلاجاتا۔ ڈی جی ایس بی سی اے افتخارقائم خانی نے عہدہ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ میں اپناعہدہ چھوڑنے کوتیارہوں، مجھے عہدے سے چمٹنے کی ضرورت نہیں، ایس بی سی اے میں غیرقانونی بلڈنگ کوروکنے کاقانون نہیں، ایس بی سی اے کاتھانہ موجود ہے مگروہ ہماری نہیں سنتے،اب تک 200 ایف آئی آردرج کرا چکے ہیں۔