ریاض( آن لائن )دہشت گردی کے خلاف جنگ میں روس نے سعودی عرب کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا۔ روسی وزیر خا رجہ سرگئی لاواروف نے کہا ہے کہ ان کا ملک دہشت گردی کا مختلف سطحوں پر مقابلے کے لئے سعودی عرب کا ساتھ دینے کے لئے تیار ہے۔ ماسکو میں میں سعودی ہم منصب عادل الجبیر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں روسی وزیر خارجہ نے بتایا کہ انہوں نے الجبیر کے ساتھ باہمی تعلقات کے فروغ کے علاوہ خطے کے اہم بحرانوں اور مسائل پر تفصیلی بات چیت کا تبادلہ کیا گیا۔ مختلف شعبوں میں دو ارب ڈالر مالیت کے مشترکہ منصوبوں پر اتفاق کیا ہے۔ پیوٹن کا سعودی عرب دورے کے لئے مشاورت بھی کی گئی۔ عادل الجبیر نے کہا کہ یمن جنگ کے خاتمے کے لئے سیاسی حل ناگزیر ہے، اس کے علاوہ ایرانی جوہری توانائی معاہدے سے متعلق سعودی موقف سے مطلع کیا۔سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک روس کے ساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ سمیت سیاسی رابطوں کو مضبوط کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ ادھر امریکی وزیر خارجہ جم میٹس نے کہا سعودی عرب کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ یمن میں عرب اتحاد کی حمایت کو درست اقدام سمجھتے ہیں۔