ڈھاکہ(آئی این پی )بنگلہ دیش میںنجی ٹی وی چینل کی خاتون صحافی سہارنہ نوری آنندا کو گھر میں گھس کر نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔،سبارنہ کے اپنے شوہر سے تعلقات کشیدہ تھے اور وہ ان دنوں طلاق کے کاغذات ملنے کا انتظار تھا۔ قا تل فرار ہو گیا ۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کے ایک نجی ٹی وی چینل سے وابستہ 32 سالہ خاتون صحافی سہارنہ نوری آنندا کو ان کے گھر میں گھس کر نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔مقامی میڈیا کے مطابق سبارنہ کے اپنے شوہر سے تعلقات کشیدہ تھے اور وہ ان دنوں طلاق کے کاغذات ملنے کا انتظار کر رہی تھیں۔ انھوں نے سوگواروں میں نو سالہ بیٹی چھوڑی ہے۔ اطلاعات کے مطابق دس سے بارہ حملہ آور منگل کی شب پونے گیارہ بجے موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر ان کے گھر آئے۔مقامی افراد نے خون میں لت پت سبارنہ کو ہسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے پہلے ہی مردہ قرار دے دیا۔ صحافی برادری نے خاتون صحافی کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
ڈھاکہ: خاتون صحافی کا گھر کے اندر سفاکانہ قتل
Aug 30, 2018