صدارتی انتخابی مہم کے دوران ہلیری کلنٹن کی ای میلزچین نے ہیک کی تھیں :ٹرمپ

واشنگٹن (اے پی پی، آئی این پی‘اے ایف پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 2016ء کی صدارتی انتخابی مہم کے دوران ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن کی ای میلز چین نے ہیک کی تھیں۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے اپنے ٹویٹ میں اس حوالے سے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا۔ یہ امر اہم ہے کہ اس ہیکنگ کی وجہ سے ہلیری کلنٹن کی انتہائی خفیہ ای میلز بھی منظر عام پر آ گئی تھیں۔ دوسری جانب امریکی خفیہ اداروں کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اس ہیکنگ میں روس ملوث ہے۔ اس مناسبت سے رواں برس جولائی میں ایک گرینڈ جیوری نے ایک درجن روسی ہیکروں پر فرد جرم عائد کی تھی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے گوگل ،فیس بک اور ٹوئٹر پر ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا جانبدرانہ خبریں چلا رہا ہے۔ گوگل کنزرویٹوپارٹی کی خبروں کو دبا رہا ہے اور ہمیں دیکھنا ہے کہ اسے کون کنٹرول کررہا ہے۔انہوں نے انٹرنیٹ، سوشل میڈیا پرسیاسی جانبداری اور بغیرثبوت کے سنسرشپ کا الزام عائد کیاہے۔ ٹرمپ نے الزام لگایا ہے چین شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات کو پیچیدہ اور مشکل بنا رہا ہے۔ جوہری میزائل سے اسے دستبردار کرانے کے لئے ابھی مذاکرات ہو سکتے ہیں وائٹ ہائوس میں خطاب کرتے ہوئے اگرچہ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ میرے تعلقات اچھے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...