لندن (بی بی سی ڈاٹ کام) برطانیہ کے ابلاغیات کے ریگولیٹری ادارے "آف کام" نے برطانوی نشریاتی اداروں پر سعودی عرب کے بارے میں نشر کئے گئے اشتہارات کو سیاسی اشتہار بازی کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ان پر پابندی عائد کر دی ہے۔ برطانیہ کے ایک نجی نشریاتی ادارے سکائی نے سعودی عرب کے ویژن 2030ء نامی اصلاحی ایجنڈے کا اشتہار نشر کیا تھا جس میں خواتین کو ڈرائیونگ کرتے اور بادشاہت میں سینما کا افتتاح جیسے مناظر دکھائے گئے تھے۔ تاہم آف کام نے کہا ہے کہ سعودی اصلاحی ایجنڈے کے اجاگر کئے جانے کا برطانوی سعودی تعلقات سے تعلق بنانا اس معاملے کی عوامی رائے عامہ کی اہمیت سے روگردانی کرنے کے مترادف ہے۔ لیکن آف کام نے سکائی پر کوئی جرمانہ عائد نہیں کیا ہے البتہ یہ نشریاتی ادارہ اس اشتہار کو دوبارہ نشر نہیں کرسکتا ہے۔ یہ اشتہار رواں برس مارچ میں نشر کیا گیا تھا جب سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلیمان نے برطانیہ کا دورہ کیا تھا۔