بغداد(اے ایف پی )عراق کے مغربی علاقے میں کار بم دھماکے میں 5سکیورٹی اہلکاروں سمیت 11افراد جاں بحق جبکہ 26افراد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی عراقی قصبے القائم میں گزشتہ روز ایک خودکش کار بم حملے میں کم از کم گیارہ افراد مارے گئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ ہلاک شدگان میں پانچ سکیورٹی اہلکار تھے۔ اس حملے میں دیگر چھبیس افراد زخمی ہیں، جن میں گیارہ عام شہری بھی شامل ہیں۔ وادی فرات میں واقع القائم نامی قصبہ جہادی تنظیم اسلامک سٹیٹ کا ایک اہم گڑھ تصور کیا جاتا تھا۔فوری طور پر اس دھماکے کی ذمہ داری د اعش نے قبول کر لی ۔ یاد رہے داعش کے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کے بعد سے سکیورٹی اہلکاروں کو دہشت گرد گروپ مسلسل نشانہ بنارہے ہیں۔
عراق:خودکش کاربم دھماکہ ، 5 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 11 ہلاک ،26 زخمی
Aug 30, 2018