لاہور(خصوصی نامہ نگار ) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجازاحمد چوہدری کی صوبائی وزیر بلدیات عبدالعلیم خان سے ملاقات پنجاب کی کابینہ کا حصہ بننے پر مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر اعجاز چوہدری نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان قوم کی مشکلات سے باخوبی آگاہ ہیں اور ان کے مستقل حل کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیںسابقہ حکومتوںکی لوٹ مارکی وجہ سے ملک آج مسائل کا شکار ہے ، وزیر اعظم عمران خان اپنی مدبرانہ اور قائدانہ صلاحیتوں سے تمام بحرانوں پر سلسلہ وار قابو پالیں گے۔امریکہ کو نواز شریف جیسا تابع دار وزیراعظم چائیے۔
وزیر اعظم عمران خان تمام بحرانوں پر سلسلہ وار قابو پالیں گے:اعجاز چودھری
Aug 30, 2018