لاہور(آئی این پی)ایشین گیمزمیں کانسی کا تمغہ جیتنے والی کراٹے کی خاتون کھلاڑی نرگس وطن واپس پہنچ گئیں جہاں ان کا شاندار استقبال کیاگیا۔ایشین گیمز میں پہلا اور واحد میڈل حاصل کرنے والی قومی کھلاڑی 19سالہ نرگس ہزارہ سے تعلق رکھتی ہیں۔ انھوں نے نیپالی حریف کو شکست دے کرکانسی کاتمغہ حاصل کیا تھا۔وطن واپسی پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نرگس کا کہنا تھا کہ سبزہلالی پرچم بلند کرنے پر بہت خوش ہوں ۔ انھوں نے کہا ملک میں دستیاب محدود سہولیات کے باوجود تمغہ جیتناخوش قسمتی ہے۔قومی کھلاڑی سعدی عباس کا کہنا تھا کہ ریفری کے فیصلے پر ساری دنیا حیران ہے۔فیڈریشن سے درخواست کی ہے کہ ایشین فیڈریشن کو خط لکھ کر متنازعہ فیصلہ پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایاجائے۔
ایشین گیمزمیں کانسی کا تمغہ جیتنے والی نرگس کا وطن پہنچنے پر شانداراستقبال
Aug 30, 2018