لاہور (خصوصی نامہ نگار)خلیفہ سوئم امیرالمومنین حضرت عثمان غنی ذو النورین رضی اللہ عنہ کا یوم شہادت آج جمعرات18ذوالحجہ کوانتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہا ہے ۔ امیرالمومنین حضرت سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی ولادت باسعادت واقعہ فیل کے چھ برس بعد طائف میں ہوئی اس لحاظ سے آپ حضور نبی کریم ﷺ سے قریباً چھ برس چھوٹے تھے ۔آپ کا نام نامی اسم گرامی عثمان ، کنیت ابو عبداللہ اور ابو عمرو اور لقب ذوالنورین ہے آپ کے والد کا نام عفان ابن ابی العاص اور والدہ ماجدہ کا نام ارویٰ بنت کریز ہے آپ کا سلسلہ نسب پانچویں پشت میں رسول اللہ ﷺ سے جاملتا ہے ۔