کراچی(نیوز رپورٹر) امیرتنظیم اسلامی حافظ عاکف سعید نے سعودی حکومت کی جانب سے امام کعبہ کی گرفتاری پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ خبر درست ہے کہ انہوں نے اپنی تقریر میں میوزیکل کنسرٹس اورتفریحی تقریبات میں مرد وخواتین کے گھلنے ملنے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس پر حکومت نے یہ قدم اٹھایا تو یقیناً اس طرح امام کعبہ نے نہی عن المنکر کا فریضہ انجام دیا جس پر ہم امام کعبہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ امیر تنظیم اسلامی نے کہا کہ سعودی حکومت کا ایہ اقدام غیر شرعی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں جو حرمین شریفین جیسے مقدس مقامات کا حامل ملک ہے‘اسقسم کے غیرشرعی طورطریقوں کا راج یقیناً اللہ کی ناراضگی کا باعث بنے گا اور دنیا کی کوئی قوت انہیں اللہ کے غیض وغضب سے نہیں بچاسکے گی۔
امام کعبہ کی گرفتاری سعودی حکومت کا غیرشرعی عمل ہے:حافظ عاکف سعید
Aug 30, 2018