ہالینڈ سے سفارتی تعلقات فی الفور ختم کئے جائیں: مولانا امجد خان

لاہور ( خصوصی نامہ نگار) جے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے کہا ہے کہ ہالینڈ سے سفارتی تعلقات فی الفور ختم کیئے جائیں اور اسلامی سر براہی کا نفرنس کا اجلاس بلاکر ایسی حکمت تشکیل دی جا ئے کہ آئندہ کسی کو ایسی مذموم ساازش کر نے کی جرأت نہ ہو ،9ستمبر کو نیلا گنبد سے اسمبلی ہال تک تاریخ ساز تحفظ ناموس رسالت ؐ ریلی کا انعقاد کیا جا ئے گا جبکہ 31اگست اور 7ستمبر جمعہ کو ملک گیر یوم احتجاج منا یا جا ئے گا۔ ان خیالا ت کا اظہار مولانا محمد امجد خان نے یو نائیٹڈ کونسل اور مر کزی جمعیت اہل حدیث کے زیر اہتمام مختلف جماعتوں اور مذاہب کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس کی صدارت ڈاکٹر عبد الغفور راشد اور علامہ عبد القدیر خاموش نے کی جبکہ رکن قومی اسمبلی وحید عالم خان ، مولانا عاصم مخدوم ،سید نور بہار شاہ ، مولانامفتی انتخاب نوری نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...