ہیراتھ‘ ہیڈلی اور کپیل دیو کا ریکارڈ براڈ کی دسترس میں

Aug 30, 2018

سائوتھمپٹن (اے پی پی) بھارت کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں رنگنا ہیراتھ، رچرڈ ہیڈلی اور کیپل دیو کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ انگلش فاسٹ بائولر سٹورٹ براڈ کے نشانے پر آ گیا، براڈ کو ایک ساتھ تینوں بائولرز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 8 وکٹیں درکار ہیں، توقع ہے کہ وہ بھارت کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں یہ اعزاز حاصل کر لیں گے، ہیراتھ نے 430، ہیڈلی نے 431 اور کیپل دیو نے 434 وکٹیں لے رکھی ہیں جبکہ براڈ کی وکٹوں کی تعداد 427 ہے، اگر براڈ کامیاب ہوئے تو وہ زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے ساتویں بائولر بن جائیں گے۔

مزیدخبریں