کراچی (وقائع نگار)کراچی چیف جسٹس ہفتے کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کریں گے۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ مقدمات کی سماعت کرے گا،لارجربنچ میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ بھی شامل ہوں گے۔رجسٹرار سپریم کورٹ نے سندھ میں نکاسی آب کے منصوبوں کی ابترصورتحال ،زمینوں پرقبضے،انسانی اعضاکی غیرقانونی پیوندکاری کیس سماعت کیلئے مقررکر دیئے۔سپریم کورٹ رجسٹری میں مختلف منصوبوں میں اربوں روپے کی کرپشن کے ازخودنوٹس، ماحولیاتی آلودگی،سانحہ 12 مئی کیس کی بھی ہفتہ کو سماعت کی جائیگی۔
چیف جسٹس ہفتے کوکراچی رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کرینگے
Aug 30, 2018