راولپنڈی (نیوزرپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی گلزار احمد خالد نے صابرہ بی بی قتل کیس کی سماعت 31اگست تک ملتوی کردی ۔گزشتہ روز استغاثہ کی طرف سے بحث نہیں ہو سکی عدالت نے تاجی کھوکھر سمیت تمام ملزمان کے خلاف سماعت ملتوی کردی۔ملزمان کے خلاف تھانہ ائیرپورٹ میں پلاٹ کے تنازعہ پر صابرہ بی بی کو قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔