وزیراعظم کا وفاقی وزراءکے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراءکے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ کیا،جی ایچ کیو پہنچنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا‘وزیراعظم کو دفاع‘ اندرونی سلامتی اور پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ دی گئی۔جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران کان نے وفاقی وزراءکے ساتھ جی ایچ کیو کا دورہ کیا،اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کا استقبال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک،وزیرخزانہ اسد عمر،وزیراطلاعات فواد چودھری اوروزیرمملکت داخلہ بھی وزیراعظم کےساتھ ہیں،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کودفاع،اندرونی سلامتی اورپیشہ ورانہ امورپربریفنگ دی گئی ۔یاد رہے کہ 2 روز قبل سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے وزیراعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی تھی۔

ای پیپر دی نیشن